میٹ ہینری کی پہلی انٹرنیشنل ہیٹ ٹرک

نیوزی لینڈ کے میڈیم فاسٹ بولر میٹ ہینری نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 میچ میں اپنے کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک کر لی۔ دائیں ہاتھ کے میڈیم پیسر میٹ ہینری کا نیوزی لینڈ کی طرف سے یہ آٹھواں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ تھا جس میں انہوں نے اپنے کیریئر کی شاندار بولنگ کرتے ہوئے 32 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میٹ ہینری کو اپنے تیسرے اوور کی آخری دو گیندوں پر جبکہ آخری اوور کی پہلی گیند پر مسلسل تین وکٹیں لینے کا موقع ملا۔ 17 ویں اوور کی پانچویں گیند پر شاداب خان کا کیچ وکٹ کے پیچھے ٹام لیتھم نے پکڑا جبکہ اگلی ہی گیند پر افتخار بھی وکٹ کیپر ٹام لیتھم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ میٹ ہینری نے اس کے بعد 19 واں اوور کروایا اور پہلی ہی گیند پر شاہین آفریدی ایک اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے باؤنڈری کے پاس چیڈ باؤز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے یوں میٹ ہینری کے انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل ہوئی۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ، عماد شکیل کپتان مقرر