400ادویات کی رجسٹریشن،حاملہ خواتین کے مخصوص انجکشن پر پابندی

ویب ڈیسک: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے4سو ادویات کی رجسٹریشن کی منظوری دیدی ہے جبکہ کینسرکی بیماری کو پھیلانے کے ذرات کی نشاندہی اور امریکہ میں رجسٹریشن کی منسوخی پر حاملہ خواتین کو لگائی جانیوالی پروجیسٹرون انجکشن پر پابندی عائد کردی گئی ہے ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے327ویں اجلاس میں4سو ادویات کی رجسٹریشن کی سفارشات کو پیش کیا گیاجس پر بحث کے بعد منظوری دیدی گئی ہے منظوری ملنے کے بعد ان ادویات کی تیاری اور فروخت کا سلسلہ جلد شروع کردیا جائے گا
دوسری جانب حاملہ خواتین کو لگائی جانیوالے پروجیسٹرون انجکشن پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور مارکیٹ میں موجود تمام انجکشن فوری طور پر اٹھانے کی ہدایت کردی گئی ہے اس ضمن میں گائناکالوجسٹ کو بھی مضر صحت انجکشن سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے اس انجکشن میں مبینہ طور پر کینسر پھیلانے والے ذرات کی نشاندہی کی گئی تھی اور لیبارٹری رپورٹس میں اس کی تصدیق کی گئی تھی جبکہ یہ انجکشن امریکہ میں بھی منسوخ کیا گیا ہے اس تناظر میں پاکستان میں بھی اس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  قیدیوں کی رہائی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، یوو گیلنٹ