روس سے سستا خام تیل

پاکستان نے روس سے سستا خام تیل منگوانے کا آرڈر دے دیا

ویب ڈیسک:روس سے سستے تیل کی خریداری میں پیشرفت ،پاکستان نے روس سے خام تیل پہلا کارگو جہازمنگوانے کا آرڈر دے دیا ۔وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق روسی تیل کا پہلا کارگو بطورٹیسٹ منگوایا جا رہا ہے، پہلا کارگو آنے سے سستے تیل کی خریداری کے معاہدے کا باقاعدہ آغاز ہوگا، پاکستان اپنی ضرورت کا 33 فیصد سستا تیل روس سے خریدنا چاہتا ہے۔ حکام کے مطابق روسی تیل کا پہلا کارگو مئی کے وسط میں پاکستان پہنچے گا ، پاکستان روس سے دو اقسام کا خام تیل منگوانا چاہتا ہے ، پاکستان میں روسی خام تیل یورال اور سوکولز ریفائن ہوسکتے ہیں ، پہلے کارگو کا تیل کو روسی ٹیم کی موجودگی میں ریفائن کیا جائیگا، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے بھی روس پہلا کارگو منگوانے کی تصدیق کر دی۔

مزید پڑھیں:  پارٹی متحرک کرنے کیلئے نواز شریف کا رانا ثنا اللہ سے رابطہ