پشاور کی سڑکوں پر گداگروں کی تعداد

پشاور کی سڑکوں پر گداگروں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ

ویب ڈیسک :کمر توڑ مہنگائی ، بیروز گاری ، قوت خرید میںکمی کے باعث صوبائی دارلحکومت پشاور میں گدا گروں کی تعداد میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے کمر توڑ مہنگائی کم شرح خواندگی اور بیروز گار معاشرے کے معاشی طور پر پسماندگی طبقہ میں اضافہ کا سبب بن رہے ہیں۔ ا یسے میں بہت سے لوگوں نے ہر طرف سے نامید ہو کر بھیک مانگنے کے لئے سڑکوں کا رخ کرلیا ہے
رمضان المبارک کے دوران دوسرے اضلاع سے آنے والے گدا گروں کے اپنے آبائی علاقوں کو جانے کے باوجود صوبائی دارلحکومت پشاور کی سڑکوں پر گدا گروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گدا گر خاتون کے مطابق انکے شوہر کے پاس نوکری نہیں اس لئے بھیک مانگ کر اپنے بچوں کا پیٹ پالنا ہے۔ بعض تنظیموں اور پولیس حکام کے مطابق بازارو ں ، پارکوں ، ہو ٹلوں اورشادی ہالوں کے قریب بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ ہو ا ہے۔ خراب معاشی صورتحال کے باعث سب سے زیادہ اضافہ بچوں کی تعداد میں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری