خیبر پختونخوا مردم شماری

خیبر پختونخوا کے تین اضلاع میں مردم شماری دوبارہ نہ ہوسکی

ویب ڈیسک: سکیورٹی پلان اور مردم شماری کیلئے نئی حکمت عملی وضع نہ کئے جانے کے باعث اب تک خیبر پختونخوا کے تین اضلاع میں مردم شماری دوبارہ نہ ہوسکی جس کے باعث اب تک خیبر پختونخوا میں رہائشی کل افراد کی تعداد سامنے نہیں آسکی ہے ۔ ادارہ شماریات خیبر پختونخوا کے مطابق تین اضلاع کوہستان اپر، کوہستان لوئر اور کولائی پالس میں ملک بھرکی طرح مردم شماری شروع کی گئی تھی تاہم وہاں سے موصول ڈیٹا کی تصدیق کے دوران غلط اعدادوشمار سامنے آگئے تھے
جس پر وہاں مردم شماری روک دی گئی اپریل کے آغاز میں ہونیوالے اعلی سطحی اجلاس میں مردم شماری روکنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اب تک دوبارہ سے مردم شماری شروع نہیں ہوسکی ہے جس کیلئے سکیورٹی سمیت ٹیموں کی نقل و حمل اور جانچ کیلئے طریقہ کار وضع کرنا ضروری ہے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں اب تک 3 کروڑ93لاکھ سے زائد افراد کو گنا جا چکا ہے تاہم یہ اعدادوشمار 33 اضلاع کے ہیں کوہستان اپر، کوہستان لوئر اور کولائی پالس کے اعدادوشمار اس میں شامل نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی