آخری ون ڈے میں شکست پاکستان کو آئی سی سی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر لے آئی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں پہلے نمبر پر آئی تھی تاہم پانچویں اور آخری میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم ایک بار پھر تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم 113 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بھارت کی ٹیم بھی 113 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان کی ٹیم 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ 111 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 105 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ، عماد شکیل کپتان مقرر