پی ٹی آئی احتجاج، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل

پی ٹی آئی احتجاج، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل

ویب ڈیسک: ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بند کردی گئی جبکہ کئی علاقوں میں انٹرنیٹ کی سپیڈ کم ہونے کی شکایات بھی سامنے آئیں ٹوئیٹر، فیس بک اور یوٹیوب کی سروس بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے شامل ڈھلتے ہی ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونا شروع ہوگئی موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سب سے زیادہ متاثر ہوا
انٹرنیٹ سپیڈ اس حد تک متاثر ہوگئی کہ اس سے ایک پوسٹ بھی نہیں کی جا رہی تھی چند مقامات پر انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر معطل کردی گئی اور انٹرنیٹ کام ہی نہیں کررہا تھا کم انٹرنیٹ سپیڈ کی وجہ سے یوٹیوب، ٹوئیٹر اور فیس بک سمیت تمام سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی سروس شدید حد تک متاثر ہوگئیں اور ملک بھر میں صارفین کا ایک دوسرے سے رابطہ بھی منقطع ہوگیا پی ٹی آئی کے ورکرز کا سوشل میڈیا پر متحرک ہونا بھی معطل ہوگیا اور کئی علاقوں سے کارکن وٹس ایپ پر تو رابطہ میں تھے تاہم سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر نہ کرسکے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن