اے ٹی سی: عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور،ضمانت میں توسیع

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 2 مقدمات میں حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے 19 مئی تک ضمانت منظور کر لی۔
ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عمران خان کے خلاف زمان پارک اور کینال روڈ پر جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے آج عمران خان کو 11 بجے تک پیش ہونےکا حکم دیا تھا تاہم عمران خان پیش نہ ہوئے اور ان کے وکیل نے حاضری سے معافی کی درخواست دائر کردی۔
عدالت نے کہا کہ ضمانتیں دائر ہونےکے بعد عمران خان صرف 2 بار عدالت پیش ہوئے ہیں، صرف پانچ منٹ کا راستہ ہے۔
عمران خان کے وکیل نےکہا کہ میں ضمانتوں پر دلائل دے دیتا ہوں جب عمران خان پیش ہوں گے تب آپ فیصلہ سنا دیجیےگا، 9مئی کے واقعات کی ہم نے بھرپور مذمت کی اور لاتعلقی کا اظہار کیا عمران خان اس وقت گرفتار تھے انہیں کچھ معلومات نہیں تھیں۔
وکیل سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ عدالت عبوری ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کرے۔
عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کردی اور ان کی ایک روزکی حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کرلی۔

مزید پڑھیں:  غزہ، اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف