کالام اتروڑ سڑک

کالام اتروڑ سڑک کی خرابی کی وجہ سے آمد ورفت شدید مشکلات

ویب ڈیسک: موسمِ سرما میں اتروڑ کے مختلف بالائی علاقوں سے گرم علاقوں کی جانب نقل مکانی کرنے اور موسم گرما میں پھر واپس آنے والے کالام اتروڑ سڑک کی خرابی کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ایک سال پہلے کالام اتروڑ سڑک ایک کلومیٹر تک پانی میں بہہ گئی تھی جس کی وجہ سے اب کالام اتروڑ روڈ بند ہے۔ کالام کے علاقہ اتروڑ، گبرال، گجر گبرال اور دیگر نواحی علاقوں میں موسمِ سرما میں سخت برف باری کی وجہ سے سڑکیں بند ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں کے لوگ نومبر میں اپنے اہل خانہ اور سامان کے ہمراہ ملک کے گرم علاقوں میں جاتے ہیں۔
پھر مئی کے مہینے میں واپس آتے ہیں۔ اس سال واپس آنے والے سردار حسین نے مشرق کو بتایا کہ اس بار ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہم ٹرک میں کالام بجلی گھر پہنچے، تو آگے روڈ بند تھی جس کی وجہ سے ہم نے تمام سامان اُتارا اور ایک کلومیٹر تک پیدل لے گئے۔ وہاں سے دوسری گاڑی میں سامان ڈال کر گھر گئے، جس کی وجہ سے ڈبل رقم ادا کرنی پڑی۔ایک جیپ ڈرائیور اکبر حسین نے مشرق کو بتایا کہ مئی کے مہینے میں ہر روز 15 سے20 خاندان واپس آتے ہیں۔ سب اسی طرح کی مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود حکومت نے روڈ کی تعمیر پر کام شروع نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل