سلمان خان کے انکار

عامر خان نے سلمان خان کے انکار کے بعد رنبیر کپور کو اپنی فلم آفر کر دی

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے انکار کے بعد مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی فلم چیمئنز رنبیر کپور کو آفر کی ہے۔ عامر خان نے 2022 میں اعلان کیا تھا کہ وہ ایک ہسپانوی فلم چیمپئنز کا ری میک بنارہے ہیں جس میں سلمان خان مرکزی کردار ادا کریں گے، سلمان خان نے اس وقت فلم میں کام کی حامی بھر لی تھی لیکن اب انہوں نے عامر کی فلم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سلمان خان کے انکار کے بعد عامر خان نے فلم چیمپنز میں مرکزی کردار کیلئے اداکار رنبیر کپور سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رنبیر کپور نے فلم کی کہانی سننے کے بعد اس میں کام کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے ۔ فلم برفی کے اداکار آج کل اپنی فلم انیمل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہیں جبکہ کرکٹر سارو گنگولی کی بائیوگرافیکل مووی میں کام کیلئے بھی ان کا نام گردش میں ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی