مہوش حیات کو دے دیا گیا

میرا ایوارڈ مہوش حیات کو دے دیا گیا، حسیب پاشا کا دعویٰ

ہمارے ہاں ایوارڈز کی بندربانٹ کوئی نئی بات نہیں ہے، پسند ناپسند کے چکر میں اکثر مستحق اور سینئر اداکار پیچھے رہ جاتے ہیں جبکہ نئے نویلے اداکار ایوارڈز لے اڑتے ہیں۔ اس حوالے سے پی ٹی وی کے مشہور ڈرامے عینک والا جن میں ہامون جادوگر کا کردار نبھانے والے سینئر اداکار حسیب پاشا نے دعوی کیا ہے کہ ان کا تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات کو دے دیا گیا۔ ماضی کے مقبول اداکار حسیب پاشا حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنا تمغہ امتیاز مہوش حیات کو ملنے کا دعوی کر دیا۔ حسیب پاشا نے بتایا کہ سابق چیئرمین الحمرا عطا الحق قاسمی کو ان کا ڈرامہ عینک والا جن بیحد پسند تھا اور وہ کئی مرتبہ ان کا ڈرامہ دیکھ چکے تھے۔ جب عطاالحق الحمرا کے چیئرمین بنے تو انہوں حسیب پاشا سے کہا کہ انہیں اتنے سالوں کے کام پر پرائڈ آف پرفارمنس ملنا چاہیے ساتھ ہی انہوں نے حسیب پاشا کا نام 16 رکنی کمیٹی سے منظور کروانے کے بعد اسلام آباد بھیج دیا۔ حسیب پاشا نے شکوہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا نام کئی مرتبہ بھیجا جاتا رہا لیکن ہر سال میرا اعزاز کسی انتقال کر جانے والے فنکار کو دے دیا جاتا۔ حسیب پاشا کا کہنا تھا کہ انہیں بتایا گیا کہ ان کا تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات کو دے دیا گیا ہے۔ حسیب پاشا کا کہنا تھا کہ اس بات نے انہیں مایوس کیا کہ جو شخص 40 سال بچوں کیلئے کام کرتا رہا اسے کوئی ایوارڈ نہیں جبکہ ڈرامہ سیریل کرنے والی کل کی بچی کو ایوارڈ دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی