علی افضل ساہی گرفتار

سابق صوبائی وزیرعلی افضل ساہی کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا

اسلام آباد پولیس نے سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے گرفتار کر لیا۔
ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس کے بعد ان کو گرفتار کیا گیا۔
علی افضل ساہی کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے علی افضل ساہی کی تھانہ گولڑہ مقدمے میں عبوری ضمانت میں 3 جولائی تک توسیع کی ہے، سابق وزیر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
وکیل نے کہا کہ پیشی کے بعد جوڈیشل کمپلیکس سے واپسی پر سابق صوبائی وزیر کو گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر تھانہ گولڑہ میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 2 روزہ پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2024 کا انعقاد