ٹائٹین کی تباہی کا اندازہ امریکن نیوی کو پہلے سے تھا، امریکی اخبار

واشنگٹن (ویب ڈیسک) اوشین گیٹ کے مطابق لاپتہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے مسافر ہلاک ہو چکے ہیں یقین ہےٹائی ٹینک دیکھنے جانے والی آبدوز کے مسافر اب نہیں رہے۔ کمپنی نے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں مسافروں کے کھونے کا بہت افسوس ہے جس پر وہ متاثرہ فیملیز سے اظہارِافسوس کرتے ہیں اور غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ ٹائی ٹینک جہاز کا ملبہ نیو فاؤنڈلینڈ کے ساحل سے تقریباً 600 کلومیٹر دور بحر اوقیانوس میں 12 ہزار 500 فٹ گہرائی میں موجود ہے۔
امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہےکہ امریکی نیوی کو ٹائٹین کی تباہی کا اندازہ اتوار سے تھا اور نیوی نے زیر سمندر خفیہ نظام سے دھماکا ریکارڈ کرلیا تھا۔امریکی نیوی افسر نے بتایا کہ یہ ریکارڈنگ ٹائٹین کے غائب ہونے کے قریبی علاقے سے ہوئی اور یہ معلومات کوسٹ گارڈز کو فراہم کر دی گئی تھیں۔ اوشین گیٹ کے شریک بانی گیولرمو سوہنلین نے اس بارے میں کہا ہے کہ ممکنہ طور پر زیر آب دباؤ کے باعث آبدوز پھٹ گئی ہوگی۔
ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ”ٹائی ٹینک” کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے ٹائٹین آبدوز اور ٹائی ٹینک جہاز کے حادثوں میں مماثلت پر کہا ہے کہ ٹائی ٹینک کے کپتان کو بارہا خبردار کیا گیا تھا کہ آگے برف کا تودہ ہے لیکن اس نے نہ مانی اور اندھیری رات میں پوری رفتار سے جہاز چلاتا رہا۔ جیمز کا کہنا تھا کہ میں نے جب آبدوز لاپتا ہوئی تو میں اس وقت جہاز پر موجود تھا اور جب مجھے پتا چلا کہ آبدوز کا نیوی گیشن اور کمیونیکیشن رابطہ منقطع ہوگیا ہے تو مجھے تباہی کا اندیشہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آبدوز کی تیاری میں حائل انجینئرنگ مشکلات اورسیفٹی پروٹوکول جانتا ہوں، لوگوں کو اس واقعہ سے سبق سیکھنا چاہئے۔
آبدوز ٹائٹین میں 4 بار سفر کا تجربہ رکھنے مسافر مائیک ریس نے بتایا کہ چاروں تجربے میں ایک تجربہ ٹائٹینک کے ملبے کی باقیات دیکھنا جب کہ تین تجربے نیو یارک شہر کا سفر کرنا تھا اور ان چاروں مرتبہ ہمارا رابطہ منقطع ہوا تھا۔ واضح رہے کہ اوشین گیٹ کے مطابق لاپتہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے مسافر اس دنیا میں نہیں رہے

مزید پڑھیں:  ارجنٹینا کی 60 سالہ حسینہ مس یونیورس بیونس آئرس کا اعزاز لے اڑیں