شہباز شریف سے صدر آئی ایس ڈی بی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

پیرس (ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے لئے سربراہ اجلاس کے موقع پر اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ایس ڈی بی) کے صدر ڈاکٹر محمد الجاسر سے ملاقات کی ، اس دوران دونوں رہنمائوں کے مابین پاکستان اور آئی ایس ڈی بی کے درمیان دیرینہ تعاون اور روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم پاکستان نے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔
دونوں سربراہان کے مابین فرانس میں ہونے والے نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے لئے سربراہ اجلاس کے موقع پر جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا اور اس سلسلے میں تعاون کے نئے مواقع پر بھی بات چیت کی۔
وزیراعظم نے آئی ایس ڈی بی کی پاکستان کے ساتھ شراکت داری، لوگوں کی مدد اور روزگار کی فراہمی کے ساتھ پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول میں بھی معاون قرار دیدیا اور آئی ایس ڈی بی کے 4.2 ارب ڈالر کی فراہمی کے اعلان کو سراہا جس سے پاکستان کی سیلاب کے بعد بحالی میں کافی مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پر وائرل پرچے پرانے ہیں، انکوائری جاری ہے، فیصل ترکئی