آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کی شرکت حکومتی اجازت سے مشروط

اسلام آباد (ویب ڈیسک) دفتر خارجہ نے بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے کہا ہے کہ اس حوالے سے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں جس میں پاکستانیوں کی سکیورٹی کی صورتحال بھی شامل ہے ، آئندہ آنے والے دنوں میں ایونٹ میں گرین شرٹس کی شرکت کے حوالے سے جلد اعلان کرینگے۔
قومی ٹیم کی عالمی مقابلوں میں شمولیت حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹورنامنٹ کے فکسچر کے اعلان میں تاخیر ہوئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی پاکستان میں کرکٹ نہ کھیلنے کی پالیسی مایوس کن ہے۔

مزید پڑھیں:  صوابی :سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا