CM KPK Mehmood Khan

قبائلی عوام انضمام کے ثمرات سے جلد مستفید ہونگے- وزیر اعلی محمود خان

پشاور: وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت ضم شدہ اضلاع کی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر اب تک کی پیشرفت کا جائزہ، ضم شدہ اضلاع کی تیز رفتار ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے، قبائلی عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں، وزیر اعلی

وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ قبائلی عوام انضمام کے ثمرات سے جلد مستفید ہونگے، ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، وزیر اعلی کی متعلقہ حکام کو ہدایت.

مزید پڑھیں:  سینئرفوجی کمانڈروں کی شہیدکسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقاتیں

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضم شدہ اضلاع کے سرکاری محکموں میں خالی اسامیوں کو جلد پر کیا جائے،علاقے کے لئے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ونز جلد تیار کئے جائیں، علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے زمین کی خریداری کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام ڈپٹی کمشنرز کا اجلاس بلایا جائے، علاقے میں مختلف محکموں کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے ان محکموں کے الگ الگ اجلاس بلائے جائیں.

مزید پڑھیں:  امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن

وزیر اعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے جاری کردہ فنڈز کا 88 فیصد خرچ کیا جا چکا ہے،مالی سال کے خاتمے تک جاری کردہ فنڈز کے سو فیصد استعمال کو یقینی بنایا جائے وزیر اعلی محمود خان کی ہدایت.