پختونخوا میں ملازمتیں

پختونخوا میں 10 سال میں 2 لاکھ 29 ہزار ملازمتیں تخلیق

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے 10 سالہ دور میں 2 لاکھ 29 ہزار 837 سرکاری ملازمتیں پیدا کرتے ہوئے ملازمین بھرتی کئے گئے۔ ملازمین کی بڑی تعداد اٹھارویں آئینی ترمیم کے باعث وزارتوں کی صوبائی حکومت کو منتقلی کے باعث بھرتی کی گئی۔ محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے مطابق سال 2013-14 سے لیکر 2022-23 تک پی ٹی آئی کے 10سالہ دور میں سرکاری محکموں میں 2 لاکھ 29 ہزار 837 آسامیاں تخلیق کی گئیں جن میں 2013-14 میں 4 ہزار 552 آسامیاں، 2014-15 میں 16 ہزار 631 آسامیاں، سال 2015-16 میں 25 ہزار 747 آسامیاں، سال 2016-17 میں 42 ہزار 65 آسامیاں، سال 2017-18 میں 29 ہزار 863 آسامیاں تخلیق کی گئیں۔ عام انتخابات کے سال 2018-19 میں 12 ہزار 172 آسامیاں، سال 2019-20 میں 40 ہزار 280 آسامیاں، سال 2020-21 میں 17 ہزار424 آسامیاں، سال 2021-22 میں 30 ہزار 230 آسامیاں جبکہ 2022-23 میں 10 ہزار 873 آسامیاں تخلیق کی گئیں۔ آخری برس کم آسامیاں تخلیق کرنے کی بڑی وجہ مالی سال کے دو سہہ ماہیوں میں نگران حکومت کا قیام ہے جس کی مد ت میں آسامیوں کی تخلیق پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  بٹ خیلہ میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق