سکیورٹی فورسز باجوڑ آپریشن

سکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

باجوڑ میں انٹیلی جنس اطلاعات پر سیکیورٹی سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کر کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے عنایت قلعہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، اس دوران فورسز اور دہشتگردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے تین دہشتگرد مارے گئے، جن میں ایک کمانڈر شفیع بھی شامل ہے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے، تینوں دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا عہدے سے مستعفی