بھارتی ادویات

امریکہ نے بھارتی ادویات میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی کر دی

ویب ڈیسک: امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے بھارتی دواساز کمپنی میں سنگین بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی دواساز کمپنی کے پلانٹ میں صفائی اور اسٹوریج کنٹرول میں کوتاہیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ بھارتی دواساز کمپنی میں لیبارٹری کنٹرولز میں سائنسی طور پر مناسب خیال نہیں رکھا گیا اور نہ ہی پلانٹ میں کثافت کنٹرول کرنے کے آلات کو صاف رکھا گیا۔ ایف ڈی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی کمپنی میں کوتاہیاں انتظامیہ کی نگرانی پر ناکافی کنٹرول کو ظاہر کرتی ہیں۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کچھ برسوں سے بھارتی دوا ساز کمپنیوں میں وسیع پیمانے پرکوتاہیاں سامنے آئی ہیں۔
گیمبیا اور ازبکستان میں ملاوٹ شدہ بھارتی ادویات سے درجنوں بچے فوت ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ ایف ڈے اے کی جانب سے پہلے بھی بھارتی کمپنی کو کوتاہیاں دور کرنے کا کہا گیا تھا۔ عالمی ادارہ صحت نے بھی دسمبر 2022ء میں غیر معیاری بھارتی دوائوں پر گلوبل الرٹ جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  غزہ، صیہونیوں کے ہاتھوں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 66 فلسطینی شہید