چیئرمین پی سی بی انتخابات

چیئرمین پی سی بی انتخابات روکنے کا حکم امتناعی واپس لے لیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخابات روکنے کا حکم امتناعی واپس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس انوار حسین نے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات کے خلاف درخواستوں کے حوالے سے کیس کی سماعت کی، دوران کیس سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ جسٹس شاہد کریم نے اس قسم کی درخواست پر حکم امتناعی جاری نہیں کیا، حکم امتناعی کو واپس لیا جائے۔ جسٹس انوار حسین نے تمام دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کے الیکشن کے خلاف حکم امتناعی واپس لے لیا۔
واضح رہےکہ 27 جون کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار حسین نے شہری کی درخواست پر چیئرمین پی سی بی کا الیکشن روکنےکا حکم دیا تھا اور اس حوالے سے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ، پاکستان نے کینیڈا کو بھی شکست دیدی