مسیحی خواتین بازیاب

پشاور: مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین پراسرار طور پر لاپتا

پشاور میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین اور ایک بچی پراسرار طور پر لاپتا ہوگئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ زرگرآباد میں پیش آیا جہاں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین اور ایک بچی پراسرار طور پر لاپتا ہوگئی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ لاپتا ہونے والے تینوں افراد کا تعلق مسیحی برادری سے ہے اور وہ قوت سماعت و گویائی سے محروم ہیں۔
پولیس کے مطابق خواتین اور بچی کی گمشدگی کا روزنامچہ تھانا یکہ توت میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ خواتین بچی کو لےکربے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے پیسے لینے گھر سے نکلی تھیں۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں ہے، جسٹس عامر فاروق