سماجی تحفظ اکاؤنٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی تحفظ اکاؤنٹ کا اجراء کر دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سماجی تحفظ اکاؤنٹ کا اجراء کر دیا۔
ویب ڈیسک: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سماجی تحفظ اکاؤنٹ کے اجراء کی تقریب آج منعقد ہوئی، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر تخفیف غربت شازیہ مری اور وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی بھی تقریب میں موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رواں سال بہت بہتری لائی گئی، شازیہ مری کو پروگرام میں بہتری لانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما ہوئی، سیلاب سے چاروں اطراف تباہی ہی تباہی تھی، سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ایسا لگتا تھا کہ سمندر امڈ آیا ہو۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج بھی سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات نظر آتے ہیں، بی آئی ایس پی کے ذریعے چاروں صوبوں میں 70 ارب تقسیم کئے گئے، صوبوں نے اپنے وسائل سے حصہ ڈالا جب کہ این ڈی ایم اے نے 20 ارب خرچ کئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :تھانہ پیزو پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام