بھارت کا بھکاری

بھارت کا کروڑ پتی بھکاری، دکانیں کرایہ پر دے رکھی ہیں

ویب ڈیسک: بھارتی اخبار نے بھرت جین کو دنیا کا امیر ترین بھکاری قرار دیا ہے جسے ممبئی کی سڑکوں پر بھیک مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اخبار کے مطابق بھرت جین گھر میں مالی مشکلات کے باعث تعلیم حاصل نہ کر سکا تاہم اب اس کے اہل خانہ میں اس کی بیوی، 2 بچے، بھائی اور والد ہیں۔ بھرت جین 7.5 کروڑ کا مالک ہے اور وہ ماہانہ بھیک مانگ کر 60 سے 75 ہزار روپے جمع کر لیتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھرت جین ممبئی میں ایک فلیٹ کا مالک بھی ہے جس کی مالیت 1.2 کروڑ روپے ہے جبکہ اس کی 2 دکانیں بھی ہیں جن کا کرایہ 30 ہزار روپے ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شخص شہر کے مصروف اور اہم علاقوں میں بھیک مانگتا ہے اور یہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک بیڈ روم، ہال اور کچن والے 2 منزلہ گھر میں رہتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، افغان الیون کی کپتانی کا تاج راشد خان کے سر سج گیا