ورلڈ کپ میں شرکت، پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کرنے کیلئے کمیٹی قائم

اسلام آباد: بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں قومی ٹیم کی شرکت سے متعلق اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو قومی ٹیم کے ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق فیصلہ کرے گی، کمیٹی کی سربراہی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کرینگے۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، اور وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ اور دیگر بھی شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی کی سفارشات کی روشی میں ورلڈکپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائیگا، کمیٹی کے فیصلے کی حتمی سفارشات منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگا جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 10، پشاور زلمی کے میچز ہوم گراونڈ میں ہونے کا امکان