ملک سے باہر بیٹھا ٹولہ

ملک سے باہر بیٹھا ٹولہ اداروں کے خلاف مہم جوئی کرتا ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک سے باہر بیٹھا ٹولہ اداروں کے خلاف مہم جوئی کرتا ہے، فراڈ، سازشی، فتنہ، فسادی ٹولہ ملک اور عوام کو لوٹ کر چلا گیا، سازشی ٹولے کی جماعت کا آج کوئی ترجمان نہیں۔
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فارن ایجنٹ کے مطابق ان کی جماعت پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، اس جماعت کا کوئی ترجمان نہیں، ان کا ترجمان ٹویٹر ہینڈل ہے، کوئی بھی شخص اپنا چہرہ اس فتنے اور فسادی کے لئے سامنے لانے کو تیار نہیں، فراڈ، سازشی، فتنہ، فسادی ٹولہ ملک اور عوام کو لوٹ کر چلا گیا، سازشی ٹولے کی جماعت کا آج کوئی ترجمان نہیں، ملک سے باہر بیٹھا ٹولہ اداروں کے خلاف مہم جوئی کرتا ہے.
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کہا گیا عمران خان پر سر پر ڈنڈے، راکٹ لانچر مارنے کی اطلاعات ہیں، کہا گیا کسٹڈی کے اندر مار دیں گے، اگر تمہارے پاس جواب ہے توعدالتوں میں کیوں نہیں دیتے، اگر تمہارے پاس توشہ خانہ، القادر ٹرسٹ کا جواب ہے تو بالٹی، ڈبہ پہننے کی ضرورت کیوں ہے، آپ کو گرفتار کیا جاتا ہے تو انسانی حقوق خطرے میں پڑ جاتے ہیں، کہتا ہے اسٹیبلشمنٹ اور میرے درمیان شہبازشریف دوری پیدا کرنا چاہتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 9 مئی کی انویسٹی گیشن جاری ہے، اگر کسی سیاسی بنیاد پر گرفتار کرنا ہوتا تو جب حلف اٹھایا تو اسی وقت گرفتار کر سکتے تھے، ہمارا سیاسی گرفتاری کرنے کا کوئی مقصد نہیں، 9 مئی واقعے کا ماسٹر مائنڈ فارن ایجنٹ ہے، اس نے نو مئی کو ٹولوں کو ڈائریکشن دی، اس نے کہا تھا اگر گرفتار کیا گیا تو رد عمل آئے گا، 9 مئی واقعے سے ڈر کر اس نے معذرت کی، اگلے دن اس نے کہا سول کپڑوں میں ایجنسیوں کے لوگ تھے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ خواجہ آصف کو سردی میں جیل میں رکھا اور کمبل تک نہیں دیا، شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، حمزہ شہباز کو جیل میں رکھا، فریال تالپور کو عید کے روز جیل میں ڈالا گیا، حمزہ شہباز کو دو سال جیل میں رکھا گیا، رانا ثنا اللہ پر جھوٹا الزام لگایا، شہباز شریف کو جیل میں رکھا، تین بار وزیراعظم بننے والے کے سامنے اس کی بیٹی کو گرفتار کیا گیا، تمہیں کیا پتا، زیادتی کیا ہوتی ہے؟
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف، مریم نواز کی میرٹ پر کی بنیاد پر ضمانت ہوئی، عوام کو پتا چل چکا ہے ملک دشمنی کس نے کی، حامد خان، شہزاد اکبر گواہی دے رہے ہیں نوازشریف بے گناہ تھے، آج کہہ رہے ہیں جنرل باجوہ ذمہ دار تھے، سیاست میں پٹرول بم اس نے متعارف کرایا، سوشل میڈیا کمپین کا حصہ بننے والوں کا علاج قانون کے مطابق ہو گا۔

مزید پڑھیں:  رفح پر حملہ خون کی ہولی ثابت ہو سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت