بھارت میں سیلاب

بھارت میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی

ویب ڈیسک: بھارت میں بارشوں کے ساتھ ساتھ سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔
بھارت میں حالیہ بارشوں سے نشیبی علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، شدید بارشوں کے باعث نئی دہلی میں سکول بند کر دیے گئے، ہماچل پردیش میں سیلابی پانی پلوں اور مکانات کو بھی بہا لے گیا جبکہ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ اور دہلی سمیت کئی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، مختلف ریاستوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  6لاکھ ٹن گندم درآمد کرکے ملکی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگایا گیا،بیرسٹر سیف