روسی صدر یوگینی پریگوزن ملاقات

روسی صدر سے ویگنر کے معزول سربراہ یوگینی پریگوزن کی ملاقات

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ویگنر کے معزول سربراہ یوگینی پریگوزن کی ملاقات ہوئی جس کی تصدیق صدارتی ترجمان نے کر دی ہے۔
روسی صدارتی ترجمان نے بتایا کہ ولادیمیر پیوٹن اور یوگینی پریگوزن کے درمیان ملاقات گزشتہ ماہ ہوئی تھی، روسی صدر نے ملاقات کے دوران کمانڈروں کی وضاحتیں سنیں۔ روسی صدارتی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں ویگنر کمانڈروں نے کہا کہ ہم پیوٹن کے وفادار ہیں اور اپنے وطن کی خاطر لڑنے کیلئے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حکومت کا الجزیرہ ٹی وی کو بند کرنے کا فیصلہ