سٹاف لیول معاہدہ خوش آئند ہے

آئی ایم ایف اور پاکستان میں سٹاف لیول معاہدہ خوش آئند ہے، امریکا

ویب ڈیسک: واشنگٹن میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے اقتصادی کامیابی کی مدد غیر متزلزل ہے، پاکستان کے ساتھ تکنیکی رابطہ جاری رہے گا اور تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید مضبوط کریں گے۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان سمیت کسی بھی ملک پر دباؤ نہیں ڈالتا کہ وہ امریکا یا چین سے تعلقات رکھے، عوامی رابطے ہی پاک امریکا تعلقات کی اصل بنیاد ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے راستے تلاش کرتے رہیں گے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید بڑھیں، پاکستان کے ساتھ شراکت داری اور اقتصادی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ اور پاکستان کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ خوش آئند ہے، اس مشکل وقت میں پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں:  حماس نے نیتن یاہو کو جنگ بندی معاہدے میں رکاوٹ قرار دیدیا