یوکرین نیٹو

یوکرین کی نیٹو میں شمولیت شرائط پوری کرنے سے مشروط

بلجیم: نیٹو کے سیکریٹری جنرل سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ نیٹو کے رکن ممالک نے اس بات پر رضامندی ظاہر کر دی ہے کہ یوکرین کو نیٹو میں شامل کر لیا جائے تاہم ایسا تب کیا جائے گا جب تمام اتحادی ارکان اس پرمتفق ہوں گے اور تمام شرائط پوری کر لی جائیں گی۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم دوبارہ یقین دہانی کرواتے ہیں کہ یوکرین نیٹو کا رکن بنے گا اور ہم اس پر بھی رضامند ہیں کہ اس سلسلے میں لائحہ عمل کی شرط بھی ختم کر دی جائے گی جو نیٹو میں رکنیت حاصل کرنے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ اگرچہ نیٹو کے بیشتر رکن ممالک یوکرین کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کر رہے ہیں مگر ان 31 ممالک میں سے تمام یوکرین کو نیٹو کا رکن بنانے پر متفق نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  یمنی حوثی گروپ کا بحری جہازوں کیخلاف نئی کارروائی کا اعلان