ویکسی نیشن سے محروم بچوں کی تعداد

پاکستان میں ویکسی نیشن سے محروم بچوں کی تعداد زیادہ ہے، ڈبلیو ایچ او

ویب ڈیسک: عالمی ادارہ صحت نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں ویکسی نیشن سے محروم زیرو ڈوز بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان میں ویکسی نیشن سے محروم زیرو ڈوز بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں زیرو ڈوز بچوں میں ویکسی نیشن بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان میں بچوں کی ویکسی نیشن بڑھانے پر بہت زور دیا جارہا ہے، ویکسی نیشن کم ہونے کی وجوہات میں لوگوں کی بڑی پیمانے پر نقل و حرکت ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ روز افغان شہریوں سے بھری درجنوں بسیں کراچی بس اڈے پر پہنچتی ہیں، بہتر اقدامات سے پاکستان میں ویکسی نیشن کی شرح 90 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، اے سی متنی کے رویے کیخلاف ایل آر ایچ کا سیکرٹری صحت کو خط
کیٹاگری میں : صحت