یورپ پہنچنے کی کوشش

رواں سال یورپ پہنچنے کی کوشش میں 300 بچے جان گنوا بیٹھے، ویرینا نواس

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) کی عالمی سربراہ ویرینا نے یورپ میں بچوں کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں کم از کم 289 بچے یورپ پہنچنے کی کوشش میں سمندر کی نذر ہو چکے ہیں۔ یہ تعداد 2022 کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں تقریبا دوگنی ہے، ان بچوں نے تنازعات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وجہ سے بحیرہ روم میں خطرناک سفر کیا۔ پناہ گزینوں اور نقل مکانی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ حقیقی اعداد و شمار اس سے کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں کیونکہ وسطی بحیرہ روم میں بہت سے بحری جہازوں کے حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچایا اگر بچ گیا ہے تو ان کا ریکارڈ دستیاب نہیں۔
جنیوا میں ہونے والے اجلاس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں مرکزی راستے سے یورپ پہنچنے والے 3300 بچوں میں سے 71 فیصد بچوں کو مسائل کا سامنا رہا۔ ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بہت سی حکومتیں اس معاملے کو نظرانداز کر رہی ہیں جبکہ صرف چھ ماہ میں یورپ اور افریقہ کے درمیان پانیوں میں تقریبا 300 بچے جان گنوا بیٹھے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مسجد نبوی میں زائرین کی کثیر تعداد میں حاضری کا سلسلہ جاری