پانی کی ملاوٹ پر 14 شیر فروش گرفتار ،400 لیٹر سے زائد دودھ تلف

ویب ڈیسک: پشاورمیں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کر تے ہوئے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے پرمختلف علاقوں سے 14 شیر فروشوں کو گرفتارکرتے ہوئے 400 لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کر دیا۔ایڈیشنل ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرشیبا گل نے محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرینری سپر وائزر نعیم الحسن کے ہمراہ فقیر آباد اور دیگر علاقوں میں شیر فروشوں کی دکانوں میں دودھ کا لائیو سٹاک کی جدیدموبائل لیبارٹری کے ذریعے تجزیہ کیا۔لیبارٹری رپورٹ میں دودھ میں پانی کی وافر مقدارکی ملاوٹ ثابت ہونے پر14 شیرفروشوں کو گرفتار کرکے 400لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کر دیا۔ڈپٹی کمشنر پشاورنے انتظامی افسروں کو پشاور بھر میں شیرفروشوں کی دکانوں میں دودھ کا معائنہ کر نے کا حکم دیا ہے اور ملاوٹ ثابت ہونے پر سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کی ہے۔جبکہ ان گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  متحدہ عرب امارات میں 16سال کے بچے امام مسجد بنیں گے