دوران عدت نکاح کیس

دوران عدت نکاح کیس قابل سماعت قرار دینے کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر

چیئرمین پی ٹی آئی نے دوران عدت نکاح کیس قابل سماعت قرار دینے کے فیصلےکیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔
ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے دوران عدت نکاح کیس ناقابلِ سماعت قرار دینے کی بھی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ 4 اپریل کو سول عدالت میں پرائیویٹ کمپلینٹ دائر کی گئی تھی ، ٹرائل کورٹ نے ابتدائی طور پر کیس دائرہ اختیار نہ ہونے پر ناقابلِ سماعت قرار دیا، اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی، تو سیشن عدالت نے کیس ناقابل سماعت قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا، ہائی کورٹ سے درخواست ہے کہ سیشن عدالت کا کیس ریمانڈ بیک کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا جائے۔
سیشن کورٹ نے دورانِ عدت نکاح کا کیس قابل سماعت قرار دیا ہے اور اس حوالے سے کل چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  6لاکھ ٹن گندم درآمد کرکے ملکی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگایا گیا،بیرسٹر سیف