ایف آئی اے کا ہنڈی حوالہ

ایف آئی اے کا ہنڈی حوالہ کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: کرنسی کے غیرقانونی کاروبار اور ہنڈی حوالہ کے خاتمے کیلئے ایف آئی اے نے قبائلی اور دیگر اضلاع میں بھی کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں ایف آئی اے نے ہنڈی حوالہ کے خاتمے کیلئے قبائلی و دیگر اضلاع میں بھی آپریشنل کارروائیاں کریگی۔ خیبرپختونخوا میں ہنڈی حوالہ کے کاروبار کیخلاف ایف آئی اے نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے قبائلی اضلاع میں کارروائیوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی، پشاور میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار 80 فیصد تک ختم کرنیکا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہنڈی حوالہ کے صوبے کے 19 اضلاع میں 300 سے زائد مقدمات درج ہیں، سب سے زیادہ 117 مقدمات پشاور میں درج ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ بونیر میں 19، ملاکنڈ میں 19، سوات میں 16، ہنگو میں 14، لوئر دیر میں 13 مقدمات درج ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ضلع خیبر میں 13، چارسدہ میں 10، نوشہرہ میں 10، کوہاٹ میں 5، مردان، ضلع مہمند اور صوابی میں 2، 2 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کا فیصلہ :سیاسی جماعتوں کو ملنے والی مخصوص نشستیں خطرے میں