چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی ورکرز کے پیچھے چھپ رہا ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج پارلیمنٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی باقیات رہ گئی ہیں، یہ سب اس شخص کا کوڑا کرکٹ ہے جو عدالتوں سے بھاگ رہا ہے۔
ویب ڈیسک: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایوان میں پی ٹی آئی کا کوڑا کرکٹ باقی رہ گیا ہے، پہلے اپنا دامن دیکھیں پھر ہمیں پاک دامنی کا طعنہ دیں، یہاں ایک منٹ میں 54 قوانین منظور ہوئے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی کے لوگ یہاں بات کر رہے ہیں جو آرمی چیف کو باپ کہتا تھا، اپنے ورکرز سامنے لاکر خود چوہوں کی طرح چھپ رہا ہے، جس شخص کا دفاع خواتین کریں گی اس کی بہادری کیا ہو گی۔

مزید پڑھیں:  رفح پر حملہ خون کی ہولی ثابت ہو سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت