قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ

ہمسایہ ممالک ہم سے آگے نکل گئے، راتوں رات مسائل حل نہیں ہونگے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک ہم سے آگے نکل گئے ہم پیچھے رہ گئے ہیں، ماضی کی حکومتوں، حالات کا دخل بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، بلیم گیم میں پڑنے سے سوائے نقصان کے کچھ نہیں ہوگا۔
ویب ڈیسک: چیمبر آف کامرس ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آج آپ کو بجلی 49 روپے فی یونٹ مل رہی ہے، تھر میں پاور پلانٹ لگائیں گے تو کراچی کو 28 روپے فی یونٹ بجلی ملے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صنعتکار صرف یہ مطالبات نہ رکھیں کہ انہیں کیا کیا چاہیے، اسلام آباد آئیں ہم مل کر جامع ایکسپورٹ پالیسی بناتے ہیں، ملک کو مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلیم گیم میں جائیں گے تو نقصان کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، تاجر پاکستان کیلیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ الزام تراشی سے کسی کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک ہم سے آگے نکل گئے، ملک کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، ایکسپورٹرز کی کوششیں اور کاوشیں قابل تحسین ہیں، روشنیوں کے شہر کراچی گیٹ وے ٹو پاکستان ہے۔

مزید پڑھیں:  نامزد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی آج حلف اٹھائینگے، منظوری دیدی گئی