توہین قرآن کے واقعات

وزیر خارجہ کا یو این سیکرٹری جنرل سے رابطہ، توہین قرآن کے واقعات پر گفتگو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں قرآن مجید کے نسخوں کی توہین کے واقعات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اسلاموفوبیا کے خلاف اقوامِ متحدہ کی اجتماعی کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔
گفتگو کے دوران وزیرِ خارجہ نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے سیلاب کے بعد بحالی کی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
ترجمان کے مطابق وزیرِ خارجہ نے انتونیو گوتریس سے ترقی پذیر ممالک میں تحفظ خوراک پر بھی بات کی، بلاول بھٹو نے انتونیو گوتریس سے بحرِ اسود میں خوراک کے اقدام کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی ملک دشمنی کی ہر سازش ناکام ہو رہی ہے،رانا تنویر