بچی سے زیادتی

نوشہرہ، 6 سالہ بچی سے شیطان صفت چچا زاد کی زیادتی

ویب ڈیسک: نوشہرہ کلاں کے علاقے زیدی کالونی کی رہائشی چھ سالہ معصوم بچی کو اپنے ہی چچا زاد بھائی نے جنسی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم کو نوشہرہ کلاں پولیس نے علاقہ عوام کی مدد سے گرفتار کر لیا، بچی کے طبعی معائنہ میں جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی، ملزم کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے فرانزک لیبارٹری ارسال کر دیئے گئے۔
مسماة نزاکت زوجہ ارشد حسین سکنہ محلہ زیدی کالونی نے بتایا کہ اس کی چھ سالہ بیٹی فریال گھر سے بچوں کے ساتھ کھیل کود کے لیے نکلی تھی جو دوگھنٹے بعد روتی ہوئی گھر آئی اور بتایا کہ مجھے میرا چچا زاد بھائی ملزم جلال ولد عبد الناصر ساکن زیدی کالونی پکڑ کر اندھیرے میں درانی سٹریٹ کے ڈاگ میدان میں لے گیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، مسماة نزاکت کے مطابق اسکا شوہر بیرون ملک مزدوری کیلئے گیا ہوا ہے۔ پولیس نے 26 سالہ جلال کو عوام کی مدد سے گرفتار کر لیا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ممبئی، افغانستان کی قونصل جنرل ذکیہ وردک سے 25 کلو سونا برآمد