امریکی محکمہ خارجہ

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور دیگر سیاست دانوں کے خلاف کیسز پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔
ویب ڈیسک: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر سیاستدانوں کے خلاف کیسز پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جمہوری اصولوں کے احترام اور قانون کی حکمرانی کا کہتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔
عدالتی فیصلے کے بعد لاہور پولیس کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو زمان پارک لاہور میں اپنی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کی صدارت ایک بار پھر نواز شریف کو ملنے کا امکان