اڈیالہ جیل منتقلی

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کیلئے درخواست دائر

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ نعیم پنجوتھا کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں اے کلاس فراہم کی جائے، درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی معالج، اہلخانہ اور پارٹی کے سینئر قائدین سے بھی ملاقات کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، پولیس آفیسر قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی