نواب شاہ ٹرین حادثے رپورٹ

نواب شاہ ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ ریلوے ہیڈکوارٹر کو موصول

نواب شاہ ٹرین حادثے سے متعلق ریلوے ہیڈ کوارٹر کو موصول ابتدائی رپورٹ میں شعبہ سول اور شعبہ مکینیکل کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق نواب شاہ ٹرین حادثے سے متعلق جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹر کو موصول ہوگئی ہے جس میں شعبہ سول اور شعبہ مکینیکل کی نااہلی کو حادثے کی وجہ قرار دیا گیا ہے، حادثے کی وجہ پٹری کا ٹوٹنا اور فش پلیٹ کا نہ ہونا بھی قرار پائی ہے، ٹرین انجن وہیل اور ٹریک میں خرابی بھی حادثے کی وجوہات میں شامل ہے۔
جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں تخریب کاری کے کوئی شواہد نہیں ملے، حادثے کا شکار ٹرین انجن کے وہیل ڈیمج پائے گئے ہیں، ٹریک کو آپس میں جوڑنے کے لئے فش پلیٹ موجود نہیں تھی، ٹوٹی پٹری کی جگہ لکڑی کا ٹکڑا لگایا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شعبہ جات نے حادثے کی ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا ہے، دونوں شعبوں نے حادثے کی وجہ ایک دوسرے پر ڈال دی۔

مزید پڑھیں:  ممبئی، مدارس پر پابندی کا عمل سپریم کورٹ نے روک دیا