بجلی صارفین

بجلی صارفین پر 144 ارب 69 کروڑ اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے عوام پر مزید بجلی بم گرائے جانے کیلئے تیاریاں کر لی گئی ہیں، تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گھریلو صارفین کو اوسطً فی یونٹ قیمت 59 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف اور ٹیکسز شامل ہونے سے یونٹ قیمت 59 روپے تک پہنچ چکی ہے، حکومت نے کچھ روز قبل بجلی کے بنیادی ٹیرف میں سات روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ حکومت نے بجلی صارفین پر 144 ارب 69 کروڑ اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین پر اضافی بوجھ کے لئے نیپرا سے رجوع کر لیا۔

مزید پڑھیں:  مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے فیصل کریم کنڈی کے گورنر بننے کی وجہ بتا دی