انتخابات 2024

انتخابات کا انعقاد 2024 تک ملتوی ہونے کی بازگشت

ویب ڈیسک:عام انتخابات میں تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے، مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے 2023 کی مردم شماری کے نتائج کی متفقہ منظوری کے بعد تین وفاقی وزراء کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عام انتخابات 2024 تک ملتوی ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سی سی آئی کے 5 اگست کے فیصلے نے اس امکان کو بڑھا دیا ہے کہ حکومت رواں سال انتخابات میں تاخیر کرے گی جس کی وجہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حلقہ بندیوں کے لیے درکار وقت کو قرار دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عندیہ دیا کہ عام انتخابات جنوری 2024 تک ملتوی کیے جا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی عام انتخابات میں ایک سے دو ماہ تک کی تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء کا کہنا تھا کہ اگر نئی حلقہ بندیاں ہوئیں تو فروری کے تیسرے ہفتے یا مارچ کے پہلے ہفتے میں الیکشن ہوں گے۔ دوسری جانب وزیر داخلہ نے ان خدشات کے برعکس کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے حفیظ شیخ سمیت دیگر ناموں پر مشاورت ہو رہی ہے ابھی کوئی نام فائنل نہیں ہوا، آج شام یا کل تک نگران وزیراعظم کا نام شاید فائنل ہوجائے گا جبکہ 2023 الیکشن کا سال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت بروقت الیکشن کا انعقاد یقینی بنائے گی۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا