خواتین کو جائیداد میں حصہ

خواتین کو جائیداد میں حصہ دینے کے بارے میں سیمینار کا انعقاد

ویب ڈیسک: ضلع سوات میں خواتین کے حقوق اور جائِیداد میِں حصہ کے بارے میں سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں شرکاء نے بھرپور انداز میِں شرکت کی۔ انسانی حقوق کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 90 فیصد سے زائد خواتین کو جائیداد میں حصہ نہیں دیا جاتا، سیمینار میں کہا گیا کہ خواتین کی جائیداد میں حصہ کے بارے میں واضح قوانین موجود ہیں، دین اسلام میں بھی خواتین کو وراثت میں حصہ دینے کے واضح احکامات موجود ہیں۔ شرکاء نے کہا کہ رواج کی وجہ سے خواتین کو جائیداد میں حصہ نہیں دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع