بلوچستان اسمبلی تحلیل

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس پر دستخط کر دیے

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس پر دستخط کر دیے۔
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ کی ایڈوائس آج منظوری کے لئے گورنر بلوچستان کو بھجوا دی جائے گی جب کہ گورنر کی جانب سے سمری پر دستخط نہ کیے جانے کی صورت میں اگلے 48 گھنٹوں بعد اسمبلی ازخود تحلیل ہوجائے گی۔
دوسری جانب بلوچستان میں نگراں سیٹ اپ کے قیام پر اپوزیشن کی دونوں جماعتیں اپنے اپنے امیدوار کے نام پر ڈٹ گئی ہیں جس کی وجہ سے ڈیڈلاک برقرار ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ کے لئے بی این پی کی جانب سے میر حمل کلمتی اور جے یو آئی کی جانب سے عثمان بادینی اور شبیر مینگل کے نام سامنے آرہے ہیں۔
بی اے پی کی جانب سے تین نام سامنے آئے ہیں جن میں کہدہ بابر، اعجاز سنجرانی اور نصیر بزنجو شامل ہیں۔
اس حوالے سے فیصلہ آج شام تک متوقع ہے، اس ضمن میں وزیراعلی اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کر کے نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر حتمی مشاورت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار، تری منگل سکول کے واقعے کو 1 سال مکمل، قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ