ادویات کی قلت

قیمتیں بڑھنے کے باوجود جان بچانے والی ادویات کی قلت

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری کے باوجود پشاور میں شوگر، کینسر، ہارٹ، آپرپشن کی بے ہو شی کی دوائی، شوگر، دمہ اور پیٹ کے علاج کی ادویات کی قلت برقرار ہے جبکہ مختلف سرکاری ہسپتالوں اور غیر سرکاری ہسپتالوں میں بھی ادویات کی قلت کی شکایات ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ مارکیٹ میں انسولین اور مرگی کے علاج میں تجویز کی جانے والی دوائیاں بھی موجود نہیں اور یا ان ادویات کو بلیک میں فروخت کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ڈرگ اینڈ فارمیسی ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ آج منگل کے روز سے شہر بھر میں جان بچانے والی لازمی ادویات کا سٹاک چیک کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے،عمران خان