پی سی بی جے شاہ

پی سی بی کی جے شاہ کو ایشیاء کپ کا افتتاحی میچ دیکھنے کی دعوت

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کو ایشیاء کپ کا افتتاحی میچ دیکھنے کی دعوت دے دی گئی ہے، دیگر ایشیائی بورڈز کے حکام کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ پاکستان کی میزبانی میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیاء کپ 30 اگست کو شروع ہوگا، افتتاحی میچ میزبان اور نیپال کے درمیان ملتان میں ہونا ہے، 4 میچز پاکستانی گراؤنڈز جبکہ دیگر 9 سری لنکا میں شیڈول ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے گزشتہ دنوں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر و سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ کو بھی افتتاحی میچ دیکھنے کے لیے مدعو کر لیا گیا، دیگر ایشیائی بورڈ حکام کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں ڈربن میں آئی سی سی میٹنگ کے دوران پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ سے ملاقات ہوئی تھی، ذکاء اشرف نے اس وقت جب انھیں پاکستان آنے کا کہا تو وہ مان گئے مگر بعد میں کسی کے کہنے پر انکار کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ میگا ایونٹ اکتوبر، نومبر میں ہوگا، پاکستان کا بھارت سے مقابلہ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں:  حلقہ این اے 44: فاتح اور ہارنے والے رہنماء صوبے کے حکمران بن گئے