ایشیاء کپ 2023

ایشیاء کپ 2023 کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان برقرار

ویب ڈیسک: ایشیاء کپ 2023 کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے، ایونٹ میں بھارتی ٹیم انپی مہم کا آغاز 2 ستمبر کو کینڈی میں روایتی حریف پاکستان کیخلاف میچ سے کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ایشیاء کپ 2023 کے لئے بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، روہت شرما کپتان برقرار رکھے گئے ہیں جبکہ کے ایل راہول اور جسپریت بھمرا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، شُبھمن گِل، شریاس ایئر، سوریا کمار یادیو، تلک ورما، ایشان کشن، ہردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، اکشر پٹیل اور شردل ٹھاکر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ محمد شامی، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور پرسدھ کرشنا بھی سکواڈ میں شامل کئے گئے ہیں۔
ایشیاء کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو سری لنکا کے شہر کینڈی میں کھیلا جائے گا جس کے بعد بھارتی ٹیم دو دن کے آرام کے بعد اسی مقام پر نیپالی الیون سے ٹکرائیگی۔

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع