بیکر سٹریٹ ریلوے سٹیشن

زیر زمین بیکر سٹریٹ ریلوے سٹیشن کی اہمیت 160 سال بعد بھی قائم

ویب ڈیسک: دنیا کے قدیم ترین ریلوے سٹیشن کا ذکر کیا جائے تو لندن کے قدیمی ریلوے سٹیشن بیکر سٹریٹ ریلوے سٹیشن کا نام ذہن میں آتا ہے، لندن کا "بیکر سٹریٹ” سٹیشن 1863 میں میٹروپولیٹن ریلوے کے حصے کے طور پر کھولا گیا جو دنیا کی پہلی زیر زمین ریلوے سروس ہے۔ اسے آرکیٹیکٹ جان فولر اور انجینئر جے ایچ نے ڈیزائن کیا تھا جو اس زمانہ کے ماہر ترین ڈیزائنرز، نقشہ نویس اور ماہر انجینئر تھے۔ سٹیشن کی تاریخی اہمیت اور شہری نقل و حمل میں انقلاب لانے میں اس کا کردار نمایان ہے کیونکہ یہ وہ واحد ٹرین سروس تھی جو ایک تو زیر زمین تھی دوسری دیگر سروسز سے محفوظ سمجھی جاتی تھی۔ زیر زمین ریلوے ٹریک کا آئیڈیا ماہرین کو تب محسوس ہوا جب سڑکوں پر رش کم کرنے کیلئے راہیں تلاش کی گئیں، تب سے آج تک زیر زمین ٹیکنالوجی پر کام جاری ہے۔
یہ 1943 کا واقعہ ہے کہ انگلینڈ مِیں اسی زیر زمین سبجیکٹ کو ترقی دی گئی اور 1943 میں ایک نئی ٹیوب تجویز کی گئی لیکن اس مِیں تاخیر ہوئی جسے بعد میں عملی جامہ پہنا دیا گیا۔ آج لندن مِں زیر زمین ٹریک کی 11 لائنیں ہیں جو 402 کلومیٹر پر محیط ہیں اور 272 سٹیشنوں سے ہو کر گزرتی ہیں، ان زیر زمین ریلوے سروس سے دن بھی 50 لاکھ مسافر مستفید ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف کی ججز تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایت