ورلڈ کپ 2023 کٹ

ورلڈ کپ 2023، قومی ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کر دی گئی

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ 2023 کیلئے کٹ کی رونمائی کر دی گئی۔ قذافی سٹیڈیم لاہورمیں منعقدہ تقریب سے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک تاریخی لمحہ ہے، ورلڈ کپ کرکٹ ٹیم کیلئے نئی کٹ کی رونمائی کر رہے ہیں، اس بار کٹ پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کا نام سٹار نیشن جرسی رکھا گیا ہے، ہم ون ڈے کرکٹ میں چمپئن بن چکے ہیں، اللہ تعالیٰ ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ میں بھی کامیابی دے گا۔ ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی کے صدر اور نائب صدر پاکستان آرہے ہیں، زمبابوے کرکٹ بورڈ کے سربراہ بھی پاکستان آئیں گے، ہم نے سب بورڈ سربراہان کو دعوت دی تھی، ہم روایتی مہمان نوازی کریں گے۔ یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 بھارت میں کھیلا جائَے گا جس کیلئَے عالمی سطح پر ٹیموں نے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پونچھ میں بھارتی فضائیہ کے قافلہ پر حملہ :1اہلکار ہلاک،4زخمی